QR CodeQR Code

امریکی شہریوں میں سرمایہ دارانہ نظام کی مقبولیت تیزی سے کم ہونے لگی

16 Apr 2009 13:27

اقتصادی بحران کا شکار امریکی شہریوں میں سرمایہ دارانہ نظام کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کے ساتھ ”سوشلزم“ جسکو کچھ عرصہ پہلے تک ممنوعہ لفظ سمجھا جاتا تھا، کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بات امریکی ادارہ راسموس


نیویارک (جنگ نیوز) اقتصادی بحران کا شکار امریکی شہریوں میں سرمایہ دارانہ نظام کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کے ساتھ ”سوشلزم“ جسکو کچھ عرصہ پہلے تک ممنوعہ لفظ سمجھا جاتا تھا، کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بات امریکی ادارہ راسموس کی طرف سے جاری کردہ ایک سروے رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی بحران کے بعد سرمایہ داری نظام کو سوشلزم سے بہتر سمجھنے والے امریکی شہریوں کی شرح 50 فیصد سے کچھ ہی زیادہ رہ گئی ہے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کے امریکی شہریوں کی اکثریت نے سرمایہ دارانہ نظام کی حمایت کی تاہم اس سے کم عمر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشلزم کو بہتر نظام قرار دیا۔ سروے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے والوں میں 53 فیصد نے سرمایہ دارانہ نظام کو جبکہ 20 فیصد نے سوشلزم کو بہتر نظام قرار دیا اور 27 فیصد نے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ سرمایہ دارانہ نظام بہتر ہے یا سوشلزم بہتر ہے۔ اس طرح سابق حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی کے 90 فیصد کارکن سرمایہ دارانہ نظام کے حامی ہیں جبکہ موجودہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک کے کارکنوں میں یہ شرح صرف 39 فیصد ہے اور 30 فیصد ڈیمو کریٹ سوشلزم کے حامی ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 3085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/3085/امریکی-شہریوں-میں-سرمایہ-دارانہ-نظام-کی-مقبولیت-تیزی-سے-کم-ہونے-لگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org