0
Sunday 6 Oct 2013 00:35

مسلم لیگ نون نے جھوٹ بول کر جعلی میڈیٹ لیا، قمر زمان کائرہ

مسلم لیگ نون نے جھوٹ بول کر جعلی میڈیٹ لیا، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے ٹیکس دینے والوں پر مذید ٹیکس بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ ساہیوال میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن قمرالزمان کائرہ اور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک کی لڑائی میں پیپلزپارٹی نواز شریف کا ساتھ دے گی، قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے، اس موقع پر پیپلزہارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ عدالت کوئی بھی فیصلہ کرے پیپلزپارٹی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جماعتی و غیر جماعتی بنیادوں پر ہر صورت میں لڑے گی 

دیگر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ درست نہیں کہ مسلم لیگ نون نے ہمارے دور میں فرینڈلی اپوزیشن کی، نواز شریف نے حکومت گرانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ وہ تو خود کالا کوٹ پہن کر حکومت گرانے عدالت گئے تھے۔ ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صدر زرداری سمیت تمام اداروں کا مذاق اڑایا اور زہر اگلتے رہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹ بول کر جعلی میڈیٹ لیا، قوم سے کئے تمام وعدے جھوٹ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے اضافی ٹیکس لگا کر عوام کا جینا تو دوبھر کر دیا لیکن مسلم لیگ ن نے اپنے حمایتی افراد پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔
خبر کا کوڈ : 308509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش