0
Sunday 6 Oct 2013 01:34

موجودہ حکومت کا سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنا خوش آئند ہے، آصف علی زرداری

موجودہ حکومت کا سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنا خوش آئند ہے، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنا خوش آئند ہے۔ دوبئی سے جاری بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے اور پھانسی کی سزا پانے والے تمام کیسز کا دوبارہ سے جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حکومت فیصلہ کرے کہ مجرموں کو پھانسی دی جائے یا نہ دی جائے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے یہ مؤقف پیش کیا تھا کہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا کیوں یورپی ممالک نے اس سے منع کیا تھا۔ بقول سابق صدر زرداری کے اگر ان کی حکومت ایسا نہ کرتی تو پاکستان کو یورپی منڈیوں تک نہ رسائی نہ ملتی۔ نوازشریف نے حکومت سے پہلے تو زرداری حکومت پر تابڑ توڑ حملے کیے تھے اور اپنی حکومت کے ابتدائی دنوں میں کہا تھا کہ ان کی حکومت سینکڑوں مجرموں کی سزئے موت پر عمل درآمد کو یقنی بنائے گی لیکن اب وہ بھی اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، مذہبی رہنماء سزئے موت کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کو قرآنی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے تحریک طالبان پنجاب کی جانب سے نواز حکومت کو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے روکنے کیلئے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر ان کے افراد کو پھانسی دی گئی تو وہ ن لیگ کا اے این پی جیسا حال کر دیں گے اور اسے اعلان جنگ تصور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 308517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش