QR CodeQR Code

موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف اور امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، یوسف رضاگیلانی

6 Oct 2013 10:23

اسلام ٹائمز: سابق وزیراعظم نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجلی بحران کے لئے کچھ نہیں کیا اس وقت بھی آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ڈیموں میں پانی فل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے پانچ سال عوام کو بجلی اور پیٹرول میں سبسڈی دی۔ موجودہ حکومت چار ماہ میں ہی گھبراہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ عوام سے جس منشور سے ووٹ حاصل کئے اس کو پیچھے رکھ کر آئی ایم ایف کے منشور کو پاکستان پر اب لاگو کرنا شروع کردیا جس کے نتائج عوام کو بھگتنا ہونگے جو عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے انحراف ہے۔ اگلے چھہ ماہ بعد عوام بجلی کی وجہ سے سٹرکوں پر ہوگی، لوڈشیڈنگ شدید ہوگی اور کئی کئی گھنٹوں لوگ بجلی کو ترسیں گے۔ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو ریلیف دیا حکومت نے بجلی بحران کے لئے کچھ نہیں کیا اس وقت بھی آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ڈیموں میں پانی فل ہے۔ دوفیصد جنرل ہولڈنگ ٹیکس سے نیا بجٹ حکومت کی جانب سے آگیا جس کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا بحران سامنے آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 308553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308553/موجودہ-حکومت-نے-آئی-ایم-ایف-اور-امریکہ-کے-آگے-گھٹنے-ٹیک-دیئے-ہیں-یوسف-رضاگیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org