QR CodeQR Code

چلاس، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سانحہ نانگا پربت کے 2 ملزمان سمیت 15 دہشتگرد گرفتار

6 Oct 2013 11:21

اسلام ٹائمز: دہشت گردوں کو سکیورٹی اداروں نے تکیہ کالونی چلاس میں مکئی کے کھیت سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے، ملزمان عورتوں کے لباس میں ملبوس تھے اور شاہرائے قراقرم پر مسافروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شاہرائے قراقرم پر مسافروں اور غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کی ایک اور خطرناک سازش کو گلگت بلتستان کی سکیورٹی ایجنسیوں اور پیرا ملٹری فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چلاس کے علاقے مکئی کالونی کی کھیتوں اور قرب و جوار کے گھروں سے ایک چھاپہ مار کاروائی میں سانحہ نانگا پربت میں ملوث 2 مطلوب اشتہاری ملزمات سمیت 15 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہرائے قراقرم پر مسافروں اور غیر ملکی سیاحوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام دہشت گرد عورتوں کے لباس میں ملبوس ہو کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی رکھتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 308575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308575/چلاس-دہشتگردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-سانحہ-نانگا-پربت-کے-2-ملزمان-سمیت-15-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org