QR CodeQR Code

کنڑول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

6 Oct 2013 12:53

اسلام ٹائمز: 29ستمبر کو پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کنٹرول لائن پر کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے بٹل سیکٹر پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کنٹرول لائن پر واقع گاؤں کا ایک شہری زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے ہی کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے فوجیوں سمیت کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 29 ستمبر کو پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کنٹرول لائن پر کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق راولاکوٹ آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر میں بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں بٹل سیکٹر کے ٹب گائوں میں دو پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 308620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308620/کنڑول-لائن-پر-بھارتی-فوج-کی-بلااشتعال-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org