0
Sunday 6 Oct 2013 20:52

ٹارگٹ کلر شجاعت ہاشمی کو عدالت نے 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ٹارگٹ کلر شجاعت ہاشمی کو عدالت نے 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نیو کراچی سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر شجاعت ہاشمی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم شجاعت ہاشمی کو دو روز قبل رینجرز نے نیو کراچی کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز اور پولیس کی سخت سیکورٹی میں لایا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 7 جولائی 2013ء کو گلشن اقبال میں پولیس اہلکار ظفر کو قتل کیا تھا۔ رینجرز کے مطابق ملزم قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا اور اپنا گروپ بھی چلا رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 308757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش