QR CodeQR Code

پاکستانی طالبان کا افغان طالبان کے نکتہ نظر سے اختلاف ہے

امریکی انخلاء ہوتے ہی افغانستان پر قابض ہوجائیں گے، طالبان کمانڈر

6 Oct 2013 23:03

اسلام ٹائمز: کمانڈر افغان طالبان کا کہنا ہے کہ 2015ء میں نیٹو افواج کے جانے کے بعد ہم افغانستان حکومت سے شرکت اقتدار پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ یہ ہمارا گھر ہے اور ہم آپس میں تمام افغانوں کو متحد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے رہنماء قاری نصر اللہ نے برطانوی اخبار کو بتایا ہے کہ ایک مذہبی گروپ نیٹو افواج کے افغانستان سے خروج کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ”Daily Mirror“ کو انٹریو دیتے ہوئے قاری نصر اللہ نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ہمیں افغانستان میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور ہم افغانستان پر مکمل کنٹرول کے قریب تر ہیں اور ملک کا زیادہ ہمارے کنٹرول میں ہے۔ ہمارے بہت سے جنگجوﺅں کے حملوں سے بہت کامیابی ہوئی ہے اور ہم کامیاب ہوجائیں گے، جیسے ہی غیر ملکی افواج واپس چلی جائیں گی ہم ملک پر قابض ہو جائیں گے اور اس ملک کا نام ”اسلامی امارات افغانستان“ کہلائے گا۔ قاری نصر اللہ نے فون پر بات کرتے ہوئے اخبار کو بتایا کہ 2015ء میں نیٹو افواج کے جانے کے بعد ہم افغانستان حکومت سے شرکت اقتدار پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ یہ ہمارا گھر ہے اور ہم آپس میں تمام افغانوں کو متحد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان کا افغان طالبان کے نکتہ نظر سے اختلاف ہے، پاکستانی طالبان القاعدہ کے زیادہ قریب ہیں اور ان کے عزائم عالمی سطح پر ہیں لیکن افغان طالبان اپنے ملک پر غیرملکی فوجوں کی وجہ سے فکرمند ہیں۔ 2015ء میں نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد وہ افغانستان میں اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 308786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308786/امریکی-انخلاء-ہوتے-ہی-افغانستان-پر-قابض-ہوجائیں-گے-طالبان-کمانڈر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org