0
Monday 7 Oct 2013 15:21

آل علی کثرت رائے سے آئی ایس او کراچی کے میر کارواں منتخب

آل علی کثرت رائے سے آئی ایس او کراچی کے میر کارواں منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے دو روزہ کنونشن میں اراکین مجلس عمومی نے آل علی کو آئندہ تنظیمی سال کے لئے نیا میر کارواں منتخب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں جاری دو روزہ امید مستضعفین جہان کنونشن کی مختلف نشستوں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، پروفیسر باقر شیم نقوی، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی بھر کے یونٹس کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ کنونشن سے خطاب میں علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج صیہونیت پوری دنیا میں اپنا جال بچھا رہی ہے جس کا نشانہ امت محمدیہ ﷺ ہے،اس سے بچنے کا واحد حل امتِ مسلمہ کی یکجہتی ہے اگر آج امت مسلمہ صیہونیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے تو پھر وہ دن دور نہیں کے اس دنیا پر امتِ محمدیہ ﷺ کی حکومت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، ملت تشیع کی خوش بختی یہ ہے کہ اس کے جوان ہمیشہ دینی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں حاضر رہے ہیں اور اپنے رہبر امام سید علی خامنہ ای کی اطاعت میں ترقی کی منزلیں طے کررہے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زاہد علی زاہدی کا کہنا تھا کہ آج کا دور نوجوانوں کا دور ہے آج کے نوجوان کو چاہئے کہ وہ الٰہی تربیت حاصل کرے اور اپنے کو میدان عمل میں پیش کرے۔رکنِ ذیلی نظارت پروفیسر باقر شمیم نقوی نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان ملتِ تشیع کی پہچان ہیں ان نوجوانوں میں موجود الٰہی جذبہ انہیں دوسرے جوانوں سے ممتاز کرتا ہے۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کارواں برادر آل علی کے نام کا اعلان کیا اور ان سے ان کی نئی ذمہ داری کا حلف لیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نو منتخب صدر نے کہا کہ ملک خدادا پاکستان کی موجودہ صورت حال کی پیش نظر آئی ایس او اپنی ممبر سازی پر بھرپور توجہ دے گی تاکہ آگے بڑھ کر آئی ایس او کے یہ جوان ملک خدادا پاکستان کے استحکام ،سالمیت اور امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 308959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش