QR CodeQR Code

استور کے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے، مہدی شاہ

7 Oct 2013 17:41

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا استور کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استور کے عوام کی امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ دور دراز کے علاقوں میں میعار تعلیم بہتر بنانے اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تمام اداروں میں پوسٹنگ اور ترقیوں میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین بلاتفریق عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کے مسائل کو انکے دہلیز پر حل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے استور کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ استور کے عمائدین نے قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ استور کے عوام کی امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 309002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309002/استور-کے-امن-امان-کو-یقینی-بنانے-کیلئے-قانون-نافذ-کرنیوالے-اداروں-کیساتھ-ہمیشہ-تعاون-کیا-ہے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org