QR CodeQR Code

افغانستان میں بم دھماکے میں 4 امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

7 Oct 2013 17:46

اسلام ٹائمز: طالبان نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا اس حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قندھار کے علاقے زھاری میں واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب اتحادی افواج افغان فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کررہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار مارے گئے۔ اتحادی افواج کے حکام کے مطابق بم دھماکے میں مارے جانے والے چاروں فوجیوں کا تعلق امریکہ سے ہے۔ دوسری جانب طالبان نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا اس حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے شمالی علاقے میں افغان فورسز کے اہلکار نے فائرنگ کرکے ایک امریکی فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔ آج ہونے والے حملے کےبعد افغانستان میں رواں سال طالبان اور افغان اہلکاروں کے حملوں میں مارے جانے والے اتحادی افواج کے اہلکاروں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 11 سال کے دوران افغانستان میں مارے جانےوالے غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 309003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309003/افغانستان-میں-بم-دھماکے-4-امریکی-فوجی-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org