0
Monday 7 Oct 2013 19:10

پاکستان کے آئین کو سیکولر قرار دینا گمراہ کن سوچ ہے، سنی اتحاد کونسل

پاکستان کے آئین کو سیکولر قرار دینا گمراہ کن سوچ ہے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، حاجی حنیف طیّب، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، پیر محمد اطہرالقادری، مفتی محمد سعید رضوی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، صاحبزادہ عمارسعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، میاں فہیم اختر، ملک بخش الٰہی، پیر طارق ولی چشتی، شیخ ذوالفقار رضوی اور مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کو سیکولر قرار دینا گمراہ کن سوچ ہے، آئین کو سیکولر قرار دینا آئین سے ناواقفیت کی علامت ہے،پاکستان کا آئین سیکولر نہیں اسلامی ہے اور آئین ہی پاکستان کی وحدت کی اساس ہے، آئین کو تسلیم نہ کرنا ملک سے غداری ہے کیونکہ آئین نہ رہا تو ملک کو متحد رکھنا مشکل ہو جائے گا، دستور پاکستان کی بنیاد عوام کی حاکمیت اعلیٰ کے مغربی تصور پر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اعلیٰ کے اسلامی تصور پر ہے، پاکستان کے موجودہ آئین کی تشکیل میں تمام مکاتب فکر کے سینئر علماء شامل تھے۔ طالبان کو آئین کی پاسداری کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ آئین حکمرانوں کو نفاذِ شریعت کا پابند بناتا ہے۔ اس لیے آئین کے اندر رہتے ہوئے ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے حکمرانوں پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ نفاذِ شریعت کے لیے مسلح جدوجہد جائز نہیں ہے اور بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 309039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش