0
Tuesday 13 Jul 2010 13:33

امریکا،ایرانی سائنسدان شہرام امیری کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا

امریکا،ایرانی سائنسدان شہرام امیری کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق لاپتہ ایرانی سائنسدان کو  امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ہے،ایرانی ریڈیو کا کہنا ہے کہ شہرام امیری فوری طور پر تہران آنا چاہتا ہے۔لاپتہ ایرانی سائنسدان نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پناہ لی ہے اور وہ فوری طور پر تہران آنا چاہتا ہے۔ 
شہرام امیری آج واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں آئے اور پناہ کی درخواست کی۔ریڈیو کے مطابق شہرام کو پاکستانی سفارتخانے کے ایرانی انٹریسٹ سیکشن میں پناہ دے دی گئ ہے۔ایران کے امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں اور امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ ایرانی مفادات کا خیال رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی دانشور شہرام امیری کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے مدینہ منورہ سے امریکی اور سعودی عرب کے خفیہ اداروں نے ایک مشترکہ آپرہشن میں گرفتار کیا تھا اور پھر اسے امریکی سی آئی اے نے امریکا منتقل کر دیا تھا،امریکہ شہرام امیری سے تشدد کے ذریعے اعتراف کروا کر اسے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف پراپیگنڈہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا۔مدینہ منورہ سے شہرام امیری کی گمشدگی کے بعد جب ایران نے سعودی عرب سے اس پر احتجاج کیا،تو پہلے تو سعودی اور امریکی ادارے شہرام کی گمشدگی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے رہے،لیکن جب شہرام امیری نے اپنی وڈیو سی رائیٹ کر کے کسی مخصوص چینل سے ایران بھجوائی اور اپنے اغوا اور امریکی تشدد کو بر ملا کیا،تو امریکہ کو نا چاہتے ہوئے بھی اس ایرانی دانشور کے اغوا کا اقرار کرنا پڑا،اور اب ایرانی اور عالمی دباو کے پیش نظر اسے امریکہ میں ایرانی مفادات کا تحفظ کرنے والے پاکستان سفارت خانے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 30916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش