QR CodeQR Code

وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی قوانین سے خامیاں دور کرنیکی ہدایت کر دی

8 Oct 2013 20:56

اسلام ٹائمز: نواز شریف نے ہدایت کی کہ ایسا انسداد دہشتگردی قانون بنایا جائے کہ مجرم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور متاثرین کو بھرپور انصاف مہیا کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی قوانین سے خامیاں دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ایسا ایسان قانون بنایا جائے کہ مجرم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے قوانین میں ترمیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، جبکہ قانونی ماہرین زاہد حامد اور اکرم شیخ نے بھی اپنی سفارشات وزیراعطم کو پیش کیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسا انسداد دہشت گردی قانون بنایا جائے کہ مجرم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور متاثرین کو بھرپور انصاف مہیا کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق قانون میں ترمیم کے حوالے سے وسیع مشاورت کی جا رہی ہے، جس کے بعد اسے باقاعدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 309427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309427/وزیراعظم-نے-انسداد-دہشتگردی-قوانین-سے-خامیاں-دور-کرنیکی-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org