QR CodeQR Code

متنی، مسلح افراد نے 10 مسافروں کواغوا کرلیا

8 Oct 2013 21:51

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز پشاور سے سواریوں کو لیکر سوزوکی پک اپ کوہاٹ جارہی تھی کہ اس دوران متنی کے علاقہ سرہ خاورہ میں درجنوں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ لگاتے ہوئے سوزو کی پک اپ میں سوار 10 افراد کو گاڑی سے اتار کر رسیوں سے باندھ دیا.


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی سرہ خاورہ میں درجنوں مسلح افراد نے پشاور سے کوہاٹ جانی والی 4 مسافر گاڑیوں میں سوار 10 افراد کو زبردستی گاڑیوں سے اتار کر اغوا کرلیا مسلح افراد نے مغویوں کی گاڑیاں سڑک پر ہی چھوڑ کر 10 مغویان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے سواریوں کو لیکر سوزوکی پک اپ کوہاٹ جارہی تھی کہ اس دوران متنی کے علاقہ سرہ خاورہ میں درجنوں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ لگاتے ہوئے سوزو کی پک اپ میں سوار 10 افراد کو گاڑی سے اتار کر رسیوں سے باندھ دیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 309436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309436/متنی-مسلح-افراد-نے-10-مسافروں-کواغوا-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org