QR CodeQR Code

نوشہرہ میں دہشتگردی کا خطرہ، دفعہ 144 نافذ کردی گئی

8 Oct 2013 23:45

اسلام ٹائمز: ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوشہرہ میں سکیورٹی بڑھائی جارہی ہے اور کسی بھی شخص کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکاء اللہ خٹک نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلع نوشہرہ میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکاء اللہ کے مطابق عید قربان کے موقع پر تمام ہوٹل مالکان کو پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور تمام ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان کو اڈے میں رکنے والی گاڑیوں کی چیکنگ، اور مشتبہ گاڑی کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوشہرہ میں سکیورٹی بڑھائی جارہی ہے اور کسی بھی شخص کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 309461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309461/نوشہرہ-میں-دہشتگردی-کا-خطرہ-دفعہ-144-نافذ-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org