0
Wednesday 9 Oct 2013 10:53

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان اور دینی مدارس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں، حامد سعید کاظمی

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان اور دینی مدارس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔ آج مسلم امہ دہشت گردی اور جن مشکلات و مصائب کا شکار ہے اس کی وجہ اسلام سے دوری اور دینی تعلیم نہ ہونے کی وجہ ہے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 14 پرجامعہ لاثانیہ نقشبندیہ دارالعلوم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو دینی تعلیم دلوائیں تاکہ ان کے دلوں میں دین اسلام کی محبت پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان اور دینی مدارس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر مہتمم اعلی قاری غلام محمود صادقی، جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے آرگنائزر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 309529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش