0
Wednesday 9 Oct 2013 19:53

کوئٹہ، تھانے پر دستی بم سے حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

کوئٹہ، تھانے پر دستی بم سے حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نیوسریاب تھانہ پر دستی بم حملہ کے نتیجہ میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ سریاب کے علاقہ میں نیو سریاب تھانہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا تاہم بم تھانہ کے گیٹ پر ہی پھٹ گیا۔ دھماکہ سے 4 پولیس اہلکار اور 7 دیگر راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔
خبر کا کوڈ : 309735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش