0
Wednesday 9 Oct 2013 22:36

نہج البلاغہ کانفرنس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

نہج البلاغہ کانفرنس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ نہج البلاغہ میں موجود علوی تعلیمات کو معاشرے میں عام کرتے کی ضرورت ہے۔ بالخصوص پڑھے لکھے نوجوان طبقہ کو ان تعلیمات کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعۃ المصطفی کے مسؤل علامہ انیس الحسن نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نہج البلاغہ کانفرنس کے حوالہ سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جن کے ذمہ مختلف امور لگائے گئے۔ علامہ انیس الحسن نے مزید کہا کہ نہج البلاغہ کی تعلیمات کے ذریعہ معاشرہ میں دینداری کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ نہج البلاغہ میں مولا علی علیہ السلام نے نہایت ہی دلنشیں انداز میں زندگی کی حقیقتوں کو بیان میں کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کے پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس کو بطور خاص کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 309788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش