0
Thursday 10 Oct 2013 00:46

300 سے زائد اہم شخصیات نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کیلئے درخواست داخل کر دی

300 سے زائد اہم شخصیات نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کیلئے درخواست داخل کر دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد اہم سیاسی شخصیات، نامور صنعت کاروں نے وفاقی وزارت داخلہ سے بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کے حصول کے لئے درخواست داخل کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور تاوان کے لئے اغوا کی وارداتوں کے بعد سندھ سے تعلق رکھنے والے تین سو اہم سیاسی رہنماوں، صنعت کاروں اور سرمایہ داروں نے اپنی حفاظت کے لئے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کے حصول کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے این او سی طلب کرلی ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ اہم شخصیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب وہ بھاری سیکیورٹی کے حصار میں بھی خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں لہٰذا انہیں بلٹ اور بم پروف گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 309827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش