QR CodeQR Code

دشمن جان لے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، نواز شریف

10 Oct 2013 14:08

اسلام ٹائمز: ائیر فورس اکیڈمی رسالپور پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، سرحدوں پر جنگ کے امکانات اور کشیدگی کم کرنیکی کوششیں جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر دشمن جان لے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں گریجویٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، سرحدوں پر جنگ کے امکانات اور کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے پاس آوٴٹ ہونے والے گریجویٹس کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہیں ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گریجویٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ بھی کیا، اور کورس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے گریجویٹس کو شیلڈز سے نوازا۔ آخر میں فضائی کرتب پیش کئے گئے۔ رسالپور اکیڈمی میں تریبت پانے والوں میں ایران، عراق، بنگلادیش اور سعودی عرب سمیت 16 ملکوں کے کیڈٹس شامل ہیں۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلٰی عہدیداروں اور غیر ملکی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 309941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/309941/دشمن-جان-لے-پاکستان-کا-دفاع-ناقابل-تسخیر-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org