QR CodeQR Code

جامعۃ المصطفی (ص) العالمیہ پاکستان کی جانب سے داخلوں کا اعلان

10 Oct 2013 17:42

اسلام ٹائمز: معلمین و معلمات اور حافظین قرآن، نہج البلاغہ یاصحیفہ سجادیہ، فرزندان شہداء، مولف، محقق اور جامعۃ المصطفیٰ سے فارغ التحصیل افراد کے بچوں کو ترجیح دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفی (ص) العالمیہ پاکستان کی جانب سے طلباء و طالبات کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارشناسی (گریجویشن ) میں داخلہ کے لئے عمر کی حد بائیس سال رکھی گئی ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء و طالبات کے لئے اس حد میں نرمی کی جاسکتی ہے۔ معلمین و معلمات اور حافظین قرآن، نہج البلاغہ یاصحیفہ سجادیہ، فرزندان شہداء، مولف، محقق اور جامعۃ المصطفیٰ سے فارغ التحصیل افراد کے بچوں کو ترجیح دی جائیگی۔ داخلہ کی آخری تاریخ 26 اکتوبر 2013 مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔  5-0512212124 , 02134662972


خبر کا کوڈ: 310030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310030/جامعۃ-المصطفی-ص-العالمیہ-پاکستان-کی-جانب-سے-داخلوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org