0
Thursday 10 Oct 2013 19:12

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو دہشت گردی نہ ہوتی، اطہر عمران

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو دہشت گردی نہ ہوتی، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے انارکلی لاہور، خاصہ دار روڈ پشاور اور لیاقت بازار کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستانی عوام کو اندرونی مسائل میں الجھا کر سرحدوں کو غیرمحفوظ کرنا چاہتی ہیں، ملک بھر میں ہونے والے دھماکوں سے محسوس ہوتا ہے دنیا کی بہترین افواج میں شامل پاکستانی فوج دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو گئی ہے، دہشت گرد جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں بے گناہ ، نہتے اور معصوم عورتوں، بچوں اور مردوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دہشت گرد عناصر کو گرفتار تو کرلیا جاتا ہے لیکن اُن کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی یہی وجہ ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہونے سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اطہر عمران طاہر نے لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ نہتے، بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کو قتل کرتے ہیں اُن کا اسلام اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے آج اسلام اور پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ آئی ایس اوپاکستان کے مرکزی صدر نے لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 310065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش