QR CodeQR Code

کسی سیاسی جماعت کے دفتر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، رینجرز

10 Oct 2013 19:20

اسلام ٹائمز: سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لائسنس یا غیرلائسنس یافتہ اسلحہ لے کر گھومنے پر بھی سخت پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سے متعلق پاکستان رینجرز سندھ ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں پولیس اور سول انتظامیہ اعلیٰ افسران شریک تھے۔ جبکہ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے دفتر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کو کھالیں جمع کرنے کیلئے پرچیاں تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لائسنس یا غیر لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر گھومنے پر بھی سخت پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 310067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310067/کسی-سیاسی-جماعت-کے-دفتر-میں-قربانی-کی-کھالیں-جمع-کرنے-اجازت-نہیں-ہوگی-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org