0
Thursday 10 Oct 2013 19:44

ملتان پاکستان میں عزاداری کا لکھنو ہے جہاں سے عزاداری کی کرنیں پورے پاکستان میں پھیلتیں ہیں، علامہ اقتدارنقوی

ملتان پاکستان میں عزاداری کا لکھنو ہے جہاں سے عزاداری کی کرنیں پورے پاکستان میں پھیلتیں ہیں، علامہ اقتدارنقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بعض عناصر ملتان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس کی نشاندہی ہم نے انتظامیہ کو کر دی ہے اگر محرم الحرام سے قبل ان کی حرکات وسکنات کو مانیٹر نہ کیا گیا تو کسی بھی نقصان کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی او ملتان کی جانب سے بلائے جانے والوں اجلاسوں میں اُن لوگوں کو شرکت دی جاتی ہے جو امن کو زک پہنچانا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان پاکستان میں عزاداری کا لکھنو ہے جہاں سے عزاداری کی کرنیں پورے پاکستان میں پھیلتیں ہیں۔
 
کانفرنس کے آخر میں قرادادیں پیش کی گئیں جن میں عزاداری سیدالشہداء کے کلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محر م سے قبل فرقہ واریت اور دہشت گردی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ملتان کے لائسنسدار اور تعزیہ داروں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ ادارں کو ہدایات جاری کرے جلوسوں کے روٹس کو جلد کلیئر کیا جائے۔ بہت جلد مجلس وحدت مسلمین کا وفد کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی او ملتان سے ملاقات کرکے عزادارں کے مسائل پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 310076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش