0
Friday 11 Oct 2013 01:24

تحریک انصاف کو آسان ہدف سمجھنے والے خوش فہمیوں سے نکل کر حقائق کا سامنا کریں، میاں محمودالرشید

تحریک انصاف کو آسان ہدف سمجھنے والے خوش فہمیوں سے نکل کر حقائق کا سامنا کریں، میاں محمودالرشید
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کی جیت پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کی دلیل ہے جبکہ حکمرانوں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت نے رانا ثنااللہ اور عابد شیر علی کی سرکٹ ہائوس میں بیٹھ کر کی جانیوالی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ تحریک انصاف کو آسان ہدف سمجھنے والے خوش فہمیوں سے نکل کر حقائق کا سامنا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین خان علیزئی کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے لئے پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور یہ ان سیاسی افراد پر مشتمل ہے جو تحریک انصاف کے امیدواروں سے شکست کھا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اس کمیٹی کو 10 ارب سے زائد رقم بھی فراہم کردی ہے۔ تحریک انصاف نے اس ضمن میں الیکشن کمشن کو آگاہ کر دیا ہے کہ مذکورہ فنڈز کو منجمد کیا جائے اور آج سپریم کورٹ سے بھی رابطہ کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان الیکشن بارے جو تحفظات بیان کرتے رہے ہیں نادرا کی رپورٹ نے وہ تمام خدشات سچ کر دکھائے ہیں اور ثابت ہو گیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 310169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش