0
Friday 11 Oct 2013 20:16

پشاور میں جاری انسداد پولیو مہم پرامن طور پر اختتام پزیر

پشاور میں جاری انسداد پولیو مہم پرامن طور پر اختتام پزیر
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں انسداد پولیو مہم کے آخری روز بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ شہری علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عارضی طور پر پابندی عائد تھی۔ پشاور میں پولیومہم کا آج آخری دن تھا۔ جس کی وجہ سے شہر بھر میں ناکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔ پولیس نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عارضی طور پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ جبکہ شہری علاقوں میں جاری پولیو مہم میں شامل رضاکاروں کی سیکورٹی بھی بڑھادی گئی تھی۔ نماز جمعہ کے موقع پر تمام جامع مساجد پر پولیس اہلکار تعینات تھے۔ جبکہ دیگر حساس مقامات پر بھی پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 310376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش