0
Friday 11 Oct 2013 21:17

یو پی اے حکومت پھر برسر اقتدار آئے گی، پی چدمبرم

یو پی اے حکومت پھر برسر اقتدار آئے گی، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم نے دعوی کیا ہے کہ یو پی اے سرکار آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اکثریت حاصل کرکے پھر حکومت بنائے گی، انہوں نے کہا ’’میں آپ کو آج ہی یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میری حکومت پھر سے برسر اقتدار آجائے گی‘‘، بھارتی وزیر خزانہ ان دنوں بین الاقوامی مالی ادارہ اور عالمی بینک کی میٹنگ کی سلسلے میں امریکہ گئے ہیں، واشنگٹن میں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک کی تعمیر اور ترقی کے لئے جو منصوبہ بنایا ہے وہ صحیح راستہ پر چل رہا ہے، اس میٹنگ میں اوبامہ انتظامیہ کے کئی اعلی افسر بھی موجود تھے، انہوں نے علاقائی پارٹیوں کے رول کے بارے میں کہا کہ وہ ملک کی جمہوریت کی آبیاری نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ علاقائی پارٹیاں اس وجہ سے ہندوستان میں ابھر رہی ہیں کیونکہ قومی پارٹیاں مختلف علاقوں کے مسائل میں اتنی دلچسپی نہیں لیتے ہیں، بھارتی وزیرخزانہ نے کہا کہ ہندوستان کا جمہوری نظام ایک فیڈرل سسٹم جیسا ہے اور اس میں قومی جماعتوں کے لئے یہ فرض بنتا ہے کہ علاقائی مفادات کو نظرانداز نہ کریں، انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ ان کا ابھرنا ملک کے جمہوری ڈھانچے کے لئے کوئی خطرہ ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 310380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش