QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے کسی کو بھی نہ پکڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عمران خان

11 Oct 2013 20:48

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طے کرلیا گیا ہے کہ ملک سے لوٹا گیا پیسہ باہر سے واپس نہیں لایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر مک مکا ہوا ہے، مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے کسی کو بھی نہ پکڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راولپنڈی میں اپنے حلقہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ طے کرلیا گیا ہے کہ ملک سے لوٹا گیا پیسہ باہر سے واپس نہیں لایا جائے گا، ملک میں 4 ہزار ارب سالانہ کی کرپشن ہو رہی ہے، کرپشن اور چوری کا بوجھ عوام کے اوپر ڈالا جا رہا ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ سسٹم ٹھیک کر دیں تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے، حکومت بڑے لوگوں پر ٹیکس نہیں لگا سکتی، غریب کا خون نچوڑ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 310391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310391/مسلم-لیگ-نون-اور-پیپلزپارٹی-نے-کسی-کو-بھی-نہ-پکڑنے-کا-فیصلہ-کرلیا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org