0
Friday 11 Oct 2013 20:54

عبدالرشید غازی قتل کیس، پرویز مشرف کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

عبدالرشید غازی قتل کیس، پرویز مشرف کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا، اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت کے روبرو عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری کے بغیر جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکر لیا، عدالت نے حکم دیا کہ سابق صدر کو 25 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے، پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں داخل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے کی، درخواست گزار ہارون رشید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف، عبدالرشید غازی کے قتل میں نامزد ہیں، انہیں بیرون ملک جانے سے روکا جائے، عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 310396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش