0
Saturday 12 Oct 2013 11:23
جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے

2014ء میں انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت

2014ء میں انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی، جس میں سکیورٹی معاہدے پر بات چیت کی گئی۔ امریکہ رواں ماہ میں معاہدے طے کرنا چاہتا ہے جبکہ افغان صدر کا کہنا ہے امریکہ اگلے برس انخلا کے بعد بھی افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے مراکز رکھنا چاہتا ہے اور امریکہ افغانستان کو غیر ملکی در اندازی سے تحفظ کی ضمانت دینے سے انکار کرتا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق 2014ء میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق امور پر امریکہ اور افغانستان کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے مگر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری ان دنوں کابل کے دورے پر ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور حامد کرزئی کے درمیان 2014ء میں امریکی فوج کی واپسی کے بعد افغانستان میں سکیورٹی امور سے متعلق بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم دونوں جانب ابھی کچھ اختلافات باقی ہیں۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ امریکہ اسی مہینے افغانستان میں باقی رہنے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے جبکہ افغانستان کا موقف ہے کہ افغانستان میں اگلے سال صدارتی انتخابات تک اس بات کا حتمی تعین نہ کیا جائے کہ افغانستان میں کتنے امریکی فوجی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 310488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش