QR CodeQR Code

کوئٹہ، ڈاکٹرز کی علامتی ہڑتال 24 ویں روز بھی جاری

12 Oct 2013 19:03

اسلام ٹائمز: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کا کہنا ہے گزشتہ اورموجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں،حکومت ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے.


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹرعبدالمناف ترین کی عدم بازیابی پر کوئٹہ میں ڈاکٹرز کی علامتی ہڑتال 24 ویں روز میں داخل ہو گئی۔ سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز 3 گھنٹے بند رہیں۔ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے صبح 8 بجے سے 11 بجے تک علامتی ہڑتال کی اور اوپی ڈیز میں کام بند رکھا۔ او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کا کہنا ہے گزشتہ اورموجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں،حکومت ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 310602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310602/کوئٹہ-ڈاکٹرز-کی-علامتی-ہڑتال-24-ویں-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org