0
Saturday 12 Oct 2013 19:06

افغانستان، جلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملہ، 2اہلکار ہلاک

افغانستان، جلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملہ، 2اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک، 8 زخمی ہو گئے۔ خود کش حملہ،ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پیش آیا،جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈکوارٹر سے ٹکرا دی۔حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 310603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش