QR CodeQR Code

اللہ کے حضور قربانی پیش کرنے کا مقصد افکار و اعمال کی اصلاح ہے، حافظ امجد

12 Oct 2013 19:47

اسلام ٹائمز: عوامی اجتماع سے خطاب میں جماعة الدعوة کراچی کے رہنماء نے کہا کہ عید الاضحیٰ مسلمانوں کو پیغام دیتی ہے اگر مسلم امہ کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے تو کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے رہنما حافظ امجد نے کہا ہے کہ یوم النحر کو اللہ تعالیٰ کے حضور قربانی پیش کرنے کا مقصد افکار و اعمال کی اصلاح ہے۔ حضرت ابرہیم علیہ السلام ہر آزمائش میں کامیاب رہے تو اللہ نے انعام کے طور پر انہیں انسانوں کا امام بنایا۔ جانوروں کو اس احساس کے ساتھ قربان کیا جائے کہ اگر کل ہم سے دین اسلام کیلئے مال و جان کی قربانی کا تقاضہ کیا گیا تو دریغ نہیں کریںگے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کو ہرگز نہ بھولیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ حافظ امجد نے کہا کہ ذی الحج کا پہلا عشرہ اللہ کی وحدانیت اور کبریائی کا اظہار کرتا ہے۔ یوم النحر کو قربانی پیش کرنے کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم اللہ کی کبریائی کو بجا لاتے ہوئے، عاجزی و انکساری کا نمونہ بن جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ مسلمانوں کو ہر میدان میں قربانی پیش کرنے کا پیغام دیتی ہے اگر مسلم امہ کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے تو کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ حافظ امجد نے عوام سے اپیل کی کہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کو عید قربان کے موقع پر اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 310618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310618/اللہ-کے-حضور-قربانی-پیش-کرنے-کا-مقصد-افکار-اعمال-کی-اصلاح-ہے-حافظ-امجد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org