QR CodeQR Code

قوم صرف دہشتگردی ہی نہیں کرپشن کیخلاف بھی جنگ لڑ رہی ہے، چوہدری قمر زمان

12 Oct 2013 20:28

اسلام ٹائمز:نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی افسران شفافیت اور ایمانداری سے مقدمات کی تفتیش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے کہا ہے کہ قوم کو کرپشن کے خلاف جنگ کا سامنا ہے اور یہ جنگ نیب کے معاملات درست کرکے ہی جیتی جا سکتی ہے۔ نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے انہیں مختلف کیسز پر بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے اعلیٰ افسران کو احتساب کا عمل تیز کرنے، مہینے کے اختتام تک نیب ملازمین کا ڈیٹا بیس ترتیب دینے اور زیرالتواء کیسز فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری قمر زمان کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، کرپشن پر قابو پانے کے لئے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی، چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی افسران شفافیت اور ایمانداری سے مقدمات کی تفتیش کریں، قوم صرف دہشت گردی ہی نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف بھی جنگ لڑ رہی ہے۔ چوہدری قمر زمان نے ہدایت کی کہ احتساب کے عمل کو تیز تر بنانے کے لئے افرادی قوت کی ضرورت ہے لہذا میرٹ کی بنیاد پر ہر ادارے میں نئی بھرتیاں کی جائیں۔




خبر کا کوڈ: 310632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310632/قوم-صرف-دہشتگردی-ہی-نہیں-کرپشن-کیخلاف-بھی-جنگ-لڑ-رہی-ہے-چوہدری-قمر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org