QR CodeQR Code

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ

12 Oct 2013 23:55

اسلام ٹائمز: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ ہفتے کی رات کو خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز 80 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 310670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310670/بلوچستان-کے-مختلف-علاقوں-میں-5-1-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org