QR CodeQR Code

کراچی میں غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کیلئے مہم ناکام

13 Oct 2013 11:05

اسلام ٹائمز: ڈھائی کروڑ کی آبادی میں سے صرف 18 ہتھیار جمع ہو سکے۔ مہم کی تشہیر اور لوگوں کو ترغیب دینے کے لئے اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات کی مد میں 3 کروڑ روپے بھی خرچ کئے گئے لیکن مہم کامیاب نہ ہو سکی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہلت ناکام ہوکر اختتام پزیر ہو گئی جس کے بعد آج سے آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ 27 ستمبر کو شروع کی گئی غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم شروع کی تشہیر کے لئے 3 کروڑ روپے خرچ کئے گئے لیکن اس کے بدلے میں شہریوں کی جانب سے صرف 16 چھوٹے بڑے ہتھیار ہی جمع کرائے گئے۔ عزیزآباد، بن قاسم، شاہ فیصل کالونی، شاہراہ نورجہاں، جیکسن، گذری اور مومن آباد تھانے میں ایک، ایک ہتھیار جمع کرایا گیا، سب سے زیاہ اسلحہ جمع کرانے کا ریکارڈ گلبرگ تھانے نے قائم کیا جہاں پولیس کو 3 ہتھیار موصول ہوئے۔ لیکن بدامنی سے متاثرہ علاقوں لیاری، اورنگی ٹاون اور منگھو پیر سے ایک بھی ہتھیار جمع نہیں کرایا گیا۔ جمع کرائے گئے ہتھیاروں میں 7 ٹی ٹی پستول اور 5 شارٹ گن کے علاوہ دیگر اقسام کی بندوقیں شامل ہیں۔ 

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے لئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی اب اس میں توسیع نہیں کی جائے گی بلکہ آپریشن کیا جائے گا اور جس شہری کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے رواں سال کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 8 ہزار 900 ہتھیار برآمد کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 310759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/310759/کراچی-میں-غیرقانونی-اسلحہ-جمع-کرانے-کیلئے-مہم-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org