0
Sunday 13 Oct 2013 15:53

نواز حکومت نے چار ماہ میں عوام کا خون پینا شروع کر دیا ہے، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر

نواز حکومت نے چار ماہ میں عوام کا خون پینا شروع کر دیا ہے، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر روز کسی نئے چیلنج اور انوکھی مشکل سے دوچار تو رہتی ہی ہے مگر نواز حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بار بار کے ظالمانہ اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور جان لیوا مہنگائی نے غریب عوام کو نڈھال کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے چار ماہ میں عوام کا خون پینا شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 310859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش