0
Thursday 15 Jul 2010 11:03

خیبر ایجنسی،تحصیل لنڈی کوتل میں دھماکے،مسجد اور مزارات شہید

خیبر ایجنسی،تحصیل لنڈی کوتل میں دھماکے،مسجد اور مزارات شہید
پشاور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دھماکے کے نتیجے میں مسجد اور مزارات شہید ہو گئے۔تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے اشخیل میں رات گئے نامعلوم افراد نے جامع مسجد اشخیل اور مسجد کے احاطے میں موجود مزارات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔جس کے نتیجے میں مسجد اور مزارات مکمل طور پر شہید ہو گئے۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والی مسجد سو سالہ پرانی اور اشخیل کی واحد مسجد تھی۔جبکہ شہید ہونے والے مزارات پر بھی ہزروں افراد حاضری دینے آتے تھے۔مسجد کے متولی کے مطابق یہ لنڈی کوتل میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے تاریخی مسجد اور مزار کو شہید کر دیا۔ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے الشخیل میں واقع مزار کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے شہید کر دیا۔جس کے باعث مزار سے ملحقہ قدیم مسجد بھی شہید ہو گئی۔ذرائع کے مطابق شہید کی گئی مسجد سو سال سے زائد عرصہ سے قائم تھی۔واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔



خبر کا کوڈ : 31091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش