QR CodeQR Code

شہرام امیری کے اغوا میں امریکہ کا ملوث ہونا یقینی ہے، ایران

15 Jul 2010 13:15

اسلام ٹائمز: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی دانشور شہرام امیری کے اغوا میں امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے کا ملوث ہونا یقینی ہے اور اسکا انکار نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین قشقاوی نے العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالک اشتر یونیورسٹی کے دانشور شہرام امیری کے سعودی عرب سے اغوا کر کے امریکہ لے جانے میں امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے کا ہاتھ ہے اور یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرام امیری 14 ماہ تک امریکی ایجنٹوں کی قید میں رہا ہے اور اس دوران اسکو بری طرح ٹارچر بھی کیا گیا ہے۔
حسین قشقاوی نے کہا کہ امریکی حکام نے شروع میں شہرام امیری کے بارے میں ہر قسم کی اطلاع رکھنے سے انکار کر دیا لیکن شہرام امیری کی ہوشیاری کے باعث اسے وطن واپس کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے کہا امریکا ہر مسئلے کو ایران کے ایٹمی پروگرام سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس طریقے سے ایران اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کی ترقی اور پیشرفت میں رکاوٹ ڈال سکے۔
اسی طرح حسین قشقاوی نے تاکید کی کہ شہرام امیری کا ایران کے ایٹمی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ایٹمی سائنسدان نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں پکڑے جانے والے تین امریکی باشندوں کا شہرام امیری کی وطن واپسی سے کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 31121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/31121/شہرام-امیری-کے-اغوا-میں-امریکہ-کا-ملوث-ہونا-یقینی-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org