QR CodeQR Code

قربانی کی کھالیں، خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 کا نفاذ

15 Oct 2013 00:17

اسلام ٹائمز: صوبائی محکمہ داخلہ نے تمام کمشنرز اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں۔ جس میں انتظامی افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے لاوڈ سپیکر کے استعمال اور ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کمشنرز اور آئی جی پیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام کمشنرز اور انسپکٹر جنرل پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ جس میں اعلیٰ انتظامی افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے۔ کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے لاوٴڈ سپیکرز کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ کھالیں اکٹھی کرنے کے دوران ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں عید کے موقع پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اداروں اور تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت کے بعد مخصوص مقامات پر کھالیں جمع کریں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ زبردستی سے کھالیں اکھٹے کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 311260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311260/قربانی-کی-کھالیں-خیبر-پختونخوا-میں-دفعہ-144-کا-نفاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org