0
Tuesday 15 Oct 2013 00:40

نئی حلقہ بندیاں ن لیگ نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کر دیا، تحریک انصاف

نئی حلقہ بندیاں ن لیگ نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کر دیا، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل آرگنائزر جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ، ضلعی صدر ملتان اعجاز حسین جنجوعہ و دیگر عہدیداران عون عباس بپی، سلیم بخاری، امجد عباس، فرخ زبیر، جواد امین قریشی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ اور سبین گل خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے دوران ذاتی کو ترجیح دے کر دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے۔ تحریک انصاف عیدالاضحی کے بعد اس ظالمانہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کرے گی اور مسلم لیگی اراکین اسمبلی کے ہاتھوں یرغمال سرکاری افسران اور ان کے دفاتر کا گھیرائو کیا جائیگا جو اس میں ملوث ہیں۔ اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ رائے منصب علی خان نے اپنے اہلخانہ کو نوازنے کے لئے رائے آباد اور منصب آباد نام سے دو حلقہ بنائے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ تحریک انصاف احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالتی دروازہ بھی کھٹکھٹائے گی تاکہ حکمرانوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 311261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے