QR CodeQR Code

موجودہ حکومتی شٹ ڈاﺅن کے باعث ملک کمزور ہوچکا ہے، لیون پنیٹا

15 Oct 2013 00:39

اسلام ٹائمز: اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بات حیران کن ہے کہ 17 سال قبل جو سبق ہم نے سیکھا تھا کہ آپ حکومت کو شٹ ڈاﺅن نہیں کرسکتے، آپ اپنے عوام کو تکلیف میں مبتلاء نہیں کرسکتے، وہ سب ہم اب بھول چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومتی شٹ ڈاﺅن کے باعث ملک کمزور ہوچکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ بات حیران کن ہے کہ 17 سال قبل جو سبق ہم نے سیکھا تھا کہ آپ حکومت کو شٹ ڈاﺅن نہیں کرسکتے، آپ اپنے عوام کو تکلیف میں مبتلاء نہیں کرسکتے، وہ سب ہم اب بھول چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ موجودہ شٹ ڈاﺅن ہمیں مسلسل کمزور کر رہا ہے اور ہمیں جنونی اقدام کو اب ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم موجودہ اقدام کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں اور حکومت کو جلد از کا ادراک کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 311267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311267/موجودہ-حکومتی-شٹ-ڈاﺅن-کے-باعث-ملک-کمزور-ہوچکا-ہے-لیون-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org