0
Tuesday 15 Oct 2013 09:19
ایران پر دباﺅ میں کمی تاریخی غلطی ہوگی، نیتن یاہو کا واویلا

ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج جنیوا میں ہوگا

ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج جنیوا میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج منگل کو ہوگا۔ مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کریں گے جبکہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن مغربی ممالک کی نمائندگی کریں گی۔ ایرانی وفد کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے موقع پر جنیوا میں یو این ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک اخلاق باختہ مجسمے کو ڈھک دیا گیا ہے۔
ادھر صیہونی وزیراعظم نے اپنے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے اس اسٹیج پر ایران پر دباﺅ میں کمی تاریخی غلطی ہوگی۔ موسم سرما کے پارلیمانی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا پابندیوں کے اثرات جب تک سامنے نہ آئیں، ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔ ان کا بیان ایسے وقت آیا ہے، جب مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے رکن عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران جینوا مذاکرات کے موقع پر امریکہ سے گفتگو کرنے پر تیار ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں دوطرفہ مذاکرات ایک رائج امر ہے اور ماضی میں بھی یہ رائج رہا ہے۔ اس سوال پر کہ کیا امریکی نمائندے نے ایران کے نمائندے سے ملاقات کی درخواست کی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ دوطرفہ ملاقات مفید ہوسکتی ہے تو مذاکرات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بعض مسائل جیسے افغانستان، عراق اور ایٹمی مسئلے پر مذاکرات ہوئے ہیں اور اس بات سے کبھی انکار نہیں کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں کبھی بھی مذاکرات نہیں ہوئے اور اب بھی ایسے مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔ 
واضح رہے کہ آج منگل سے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ ایران کی ٹیم کل وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی سربراہی میں جنیوا پہنچ رہی ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مذاکرات کے آغاز میں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے تجاویز پیش کریں گے اور اس کے بعد سید عباس عراقچی کی سربراہی میں مذاکرات جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 311293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش