0
Tuesday 15 Oct 2013 15:44

جماعت اسلامی کی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کی حمایت، انڈیا اور امریکہ کی مذمت

جماعت اسلامی کی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کی حمایت، انڈیا اور امریکہ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے امریکہ اور بھارت کی طرف سے حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کو فنڈز کی فراہمی رکوانے پر ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سابق سیکرٹری خارجہ اور جنرل وی کے سنگھ کے اس اعتراف کے بعد کہ’’نہ صرف سمجھوتہ ایکسپریس، بھارتی پارلیمنٹ اور ممبئی حملے ہم نے خود کرائے بلکہ پاکستان میں تخریب کاری کے لیے انھوں نے باقاعدہ فورس بنا رکھی ہے اور کوئی پاکستانی بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث نہیں تھا، اس کے باوجود امریکہ بھارت کی سرپرستی کر رہا ہے اور اسے حملے پر اکسا رہا ہے۔ بھارت میں درجنوں دہشتگرد تنظیمیں موجود ہیں، جن کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔‘‘
 
منصورہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ امریکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھارت کے حق میں کرنا چاہتا ہے اور بھارت کو پاکستان پر حملے کے لیے اکسا رہا ہے۔ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین پر نصف صدی سے زائد عرصے سے ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ اقوم متحدہ امریکی دبائو کی وجہ سے 2 کروڑ مسلمانوں پر ہونے والے بدترین مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تیار نہیں۔ منور حسن نے کہا کہ حکومت نے اے پی سی کے فیصلوں کو بھی درخوراعتنا نہیں سمجھا اور امریکی خوف سے قومی امنگوں اور یکجہتی کا خون کررہی ہے۔ منور حسن نے کہا کہ طالبان کی طرف سے بھی مذاکرات کا ایجنڈا سامنے آنا چاہیے، انھیں اپنی شرائط اور تحفظات سے میڈیا کے بجائے اپنے نمائندوں کے ذریعے حکومت کو آگاہ کرنا چاہیے۔ فریقین کو فوری طور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیکر آگے بڑھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 311313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش