QR CodeQR Code

داودی بوہرہ جماعت نے عید منا لی، کئی قبائلی علاقوں میں آج منائی جائیگی

15 Oct 2013 11:44

اسلام ٹائمز: ملک بھر میں دادی بوہرہ جماعت کے ارکان نے گذشتہ روز عیدالاضحی منا لی۔ کراچی کے علاقوں صدر، حیدری وغیرہ میں اس جماعت کی طرف سے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس جماعت کے ارکان مصری کیلنڈر کے مطابق عید مناتے ہیں


اسلام ٹائمز۔ مختلف قبائلی علاقوں کے علما نے آج (منگل کو) سعودی عرب کے ساتھ عیدالاضحی منانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی، کرم ایجنسی اور وسطی کرم ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں کے سنی علما نے مساجد میں عیدالاضحی آج بروز منگل کو منانے کے اعلانات کئے جبکہ شیعہ مسلک کے لوگ کل بروز بدھ عیدالضحی منائیں گے۔ پاراچنار میں کل نماز عید کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پاراچنار شہر میں دو جگہ نماز عید ادا کی جائیگی ۔ کیما گڑھی اور افغان مہاجر کیمپ خراسان میں آج عیدالاضحی منائی جائیگی۔ دریں اثناءملک بھر میں دادی بوہرہ جماعت کے ارکان نے گذشتہ روز عیدالاضحی منا لی۔ کراچی کے علاقوں صدر، حیدری وغیرہ میں اس جماعت کی طرف سے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس جماعت کے ارکان مصری کیلنڈر کے مطابق عید مناتے ہیں.


خبر کا کوڈ: 311320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311320/داودی-بوہرہ-جماعت-نے-عید-منا-لی-کئی-قبائلی-علاقوں-میں-آج-منائی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org