0
Tuesday 15 Oct 2013 13:12

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، عبدالمجید

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ اٹوٹ انگ کا راگ الاپنا بند کر دے۔ مقبوضہ کشمیر پر اس کا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رہ سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ پیراملٹری فورسسز کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کو دوام نہیں دے سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔ بھارت نے اگر ان قراردوں سے انحراف جاری رکھا تو بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق ہے۔ کشمیری عوام اس حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہےکہ وہ بھارت کو نیو کلیئر ایشیاء میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔ انھوں نے لائن کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کا جارحانہ رویہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہاکہ وہ زمینی حقائق تسلیم کرے اور جارحانہ اقدامات سے باز رہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام کشمیری شہداء کا لہو رنگ لا کر رہے گا اور کشمیری عوام اپنی منزل حاصل کر کے رہیںگے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد خطہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد خطہ کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سیاسی کلبوں کی سازشیں ریاستی عوام کی تعمیروترقی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ آزاد خطہ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 311325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش