QR CodeQR Code

نئی حلقہ بندیوں کی تبدیلی میں میرا کوئی کردار نہیں، احسان الدین قریشی

15 Oct 2013 17:12

اسلام ٹائمز: سابق صوبائی وزیر کا ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگی ورکرز ہی کامیاب ہونگے۔ جو لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے وہ الزام لگارہے ہیں کہ سابق صوبائی وزیر نے اپنے بیٹے کو الیکشن لڑانے کے لئے حلقہ تبدیل کرا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی وسابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگی ورکرز ہی کامیاب ہونگے۔ جو لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے وہ الزام لگارہے ہیں کہ سابق صوبائی وزیر نے اپنے بیٹے کو الیکشن لڑانے کے لئے حلقہ تبدیل کرا دیا ہے جبکہ انہوں نے ذہنی طور پر ہار تسلیم کرلی ہے نئی حلقہ بندیوں کی تبدیلی میں میرا کوئی کردار نہیں۔ میرے بیٹے کو ٹکٹ پارٹی نے دینا ہے ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ الیکشن میں آتے ہیں یا نہیں۔ لوگوں نے ہماری شہرت سے ڈرتے ہوئے پراپیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے۔ ہم لڑے تو عوام کی طاقت اور کارکنوں کی محنت سے جیت کرسرخرو ہونگے اور ملتان شہر کی خدمت جاری رکھیں گے۔ اب میں نے عوام اور کارکنوں کے دروازے پر دستک دینا شروع کردی ہے یہ دورہ بھی اسی بات کی کڑی ہے کہ لوگوں میں بلدیاتی الیکشن کا جنرل الیکشن کی طرح جذبہ پیدا کیا جائے۔ میرے یہ دورے عید کے بعد بھی اسی طرح جاری رہینگے۔


خبر کا کوڈ: 311381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311381/نئی-حلقہ-بندیوں-کی-تبدیلی-میں-میرا-کوئی-کردار-نہیں-احسان-الدین-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org