0
Tuesday 15 Oct 2013 17:01
26 اکتوبر کو تاجر ملک بھر میں شٹرڈاون کرینگے

پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی معاشی دہشتگردی کا شکار ہے، تاجر رہنما

پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی معاشی دہشتگردی کا شکار ہے، تاجر رہنما

اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی مداخلت معاشی دہشت گردی ہے، یہ ادارے من مانی شرائط پر قرضے دیتے ہیں۔ پاکستانی عوام پر ٹیکسز کا بوجھ دن بدن بڑھ رہا ہے، جسکی وجہ سے بدامنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان معاشی طور پر زوال کی طرف جا رہا ہے۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اللہ داد ترین نے اعلان کیا کہ بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چھبیس اکتوبر کو ملک بھر مین شٹر ڈاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تاجر نہیں چاہتا کہ اپنا کاروبار بند کرے، لیکن حکومتی اقدمات کی بدولت حالات اس نہج پر آگئے ہیں کہ ہم مجبور ہو کر اپنے کاروبار ختم کر رہے ہیں۔ تقریب کے دوران سرگودہا کے تاجران نے اس امر کی تائید کی کہ پرامن ہڑتال کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔   

خبر کا کوڈ : 311382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش