QR CodeQR Code

مظفرگڑھ، ڈی سی او نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگادی

15 Oct 2013 17:11

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144کے تحت ضلع بھر کی حدود میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے پر پابندی لگادی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر مظفرگڑھ فراست اقبال نے فوجداری کی دفعہ 144کے تحت عیدالضحیٰ کے موقع پر ضلع کی ریونیو حدود میں تمام کالعدم تنظیموں کی طرف سے قربانی کی کھال جمع کرنے اور اس سلسلے میں کیمپ لگانے پر پابندی عائد کردی ہے، خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ضلع بھر کے تمام تھانوں کو اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 311391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/311391/مظفرگڑھ-ڈی-سی-او-نے-کالعدم-تنظیموں-کی-جانب-سے-قربانی-کھالیں-اکٹھی-کرنے-پر-پابندی-لگادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org